مقدمہ
السلام علیکم! "قرآن آسان نکات" میں آپ کو خوش آمدید۔
یہ کیا ہے؟
اس ایپ میں قرآنِ پاک کی ہر سورت کے اہم مضامین کو آسان اردو میں نکات کی صورت میں، تصویری پوسٹرز کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، تاکہ ہر سورت کا بنیادی پیغام مختصر وقت میں سمجھ آ سکے۔ یہ قرآنِ پاک کا مکمل ترجمہ یا تفسیر نہیں، بلکہ صرف مضامین کا خلاصہ ہے۔
استعمال کا طریقہ
- فہرست سے سورت کا نام یا نمبر تلاش کر کے منتخب کریں، یا "پارے" والے حصے سے پارے کے حساب سے دیکھیں۔
- پوسٹر کے صفحات بدلنے کے لیے سوائپ کریں یا نیچے "اگلا" اور "پچھلا" دبائیں۔ زوم کے لیے دو بار ٹیپ کریں۔
- اوپر والے بٹنوں سے پوسٹر ڈاؤن لوڈ کریں، یا شیئر اور واٹس ایپ کے ذریعے دوسروں تک پہنچائیں۔
- نیچے دیے گئے بٹن سے تمام تصاویر محفوظ کر لیں تو ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلے گی۔
ضروری وضاحت
یہ نکات AI کی مدد سے ترتیب دیے گئے ہیں۔ پوری کوشش کی گئی ہے کہ کوئی غلطی نہ ہو، لیکن انسان اور AI دونوں سے خطا ممکن ہے۔ تفصیلی اور درست فہم کے لیے مستند ترجمہ و تفسیر اور اہلِ علم سے رجوع کریں۔
گزارش
اگر کہیں کوئی غلطی نظر آئے تو ہمیں ضرور آگاہ کریں تاکہ اسے درست کیا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین
